وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی اگلے مہینے کے درمیان میں اہم ممالک کے سربراہان سے شیڈول ملاقاتیں متوقع ہیں ان ممالک میں روس، چین اور ایران کےصدر کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ ملاقاتوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہوں گی جو 15 اور 16 ستمبر کو مسلمانوں کے تاریخی اور ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا۔وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ 28 جولائی کو ہونے والے تنظیم کااجلاس، جس میں موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی، اس میں ہونے والے فیصلوں میں اس یقین کا اظہار کیا گیا تھا کہ تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے تمام سربراہان بالمشافہ شرکت کریں گے۔