معاشرے کی بے حسی یا غربت ,تین زندگیاں دم توڑ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معاشرے کی بے حسی یا غربت ۔تین زندگیاں دم توڑ گئیں ۔فیصل آباد کے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹنے کے بعد خودکشی کرلی ۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا جہاں ایک باپ نے دو بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے،مقتولہ علشبہ کی عمر 16 سال اور فرسٹ ائیر کی سٹوڈنٹ تھی ،10سالہ زینب چھٹی جماعت کی طالبہ تھی ۔بچیوں کا والد عتیق الرحمان گزشتہ 7سال سے بیروزگار تھا ۔
ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے شہباز گل کو اکیلا چھوڑ دیا
عتیق الرحمان نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔خود کشی کرنے سے قبل آڈیو پیغام میں ریکارڈ کیا ۔آڈیو پیغام میں کہا کہ میں بیٹیوں کو گلے کاٹنے کے بعد خودکشی کررہا ہوں ،ٹرسٹ والوں کو ہماری لاشیں دے دی جائیں ۔
ابھی یہ ویڈیو انی تو دل پھٹ گیا کہ ان چوروں نے عوام کی کیا حالت کر دی ہے۔
اپنے اردگرد کے لوگوں پر نظر رکھیں اور جہاں تک ممکن ہے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ pic.twitter.com/AGL2tQhHuF
— Ch.Shahzad Gill (@ShahzadGill202) August 10, 2022