امریکی ، ایرانی قیادت اسلام آباد میں موجود ، اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا:احسن اقبال

Apr 11, 2026 | 20:52:PM
امریکی ، ایرانی قیادت اسلام آباد میں موجود ، اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا:احسن اقبال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں ، وہ جنگ جس کے شعلے پورے خطے کو جھلسنے لگے تھے ، وہ جنگ جس نے پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

 وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نےنارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مہنگائی کہر بن کر ٹوٹی تھی،پاکستان سمیت پوری دنیا میں غربت ،مہنگائی میں اضافہ ہونا تھا ، وہ جنگ بند کروانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا ہے ، امریکہ، ایران کے مندوب امن  مذاکرات کرنے کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں ۔

انھوںنے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کو مبارکباد دیتے ہیں ان کی کامیاب کوششوں سے پاکستان کو عزت وہ ملی ہے ، جس نے ہمارے دوستوں کو سینہ فخر سے چوڑا کر دیا ہے ، ہمارے ہمسائے ملک جو ہے باڈر سے ادھر نظر ڈالیں تو دھواں اٹھتا نظر آئے گا ، وہ اس موقع پر کوئلہ کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ جنگ نہ رکتی تو ہندوستان کے اندر بھی کروڑوں عوام بھوک غربت بیروزگاری کا شکار ہو جاتے ، آج جو پاکستان کام کر رہا ہے ہندوستان کو حسد کرنے کی بجائے پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہئے، پاکستان نے دنیا کو بھی تباہ ہونے سے بچا لیا اور ہندوستان کو بھی بچا لیا ہے ، اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان کو عزت سے نواز رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن سعودی عرب پہنچ گیا