ویڈیو :چین نے سب سے بڑا آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر بنا کر دنیا کو حیران کر دیا

Apr 11, 2026 | 13:53:PM
 ویڈیو :چین نے سب سے بڑا آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر بنا کر دنیا کو حیران کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین نے دنیا کا سب سے لمبا ایسکیلیٹر بناکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

چین کے شہر ووہان میں بنے دنیا کے سب سے لمبے ایسکیلیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، اس آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر سسٹم کی لمبائی 905 میٹر ہے۔

اس سسٹم میں 21 انفرادی ایسکیلیٹرز، 8 ایلیویٹرز، 4 موونگ واک ویز اور کئی پیڈسٹرین برج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  80 منزلہ عمارت جتنی اونچائی تک پہنچانے میں یہ ایسکیلیٹر 21 منٹ کا وقت لیتا ہے۔

رات کے وقت رنگ برنگی روشنیوں سے چمکتا یہ ایسکیلیٹر ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔

  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ چین میں تعمیر کیا گیا پہلا منفرد شاہکار نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ملک میں ایسے کئی شاہکار موجود ہیں۔

 چین سیاحوں کے لیے قدرتی مقامات کی سیاحت کو آسان بنانے کے لیے اس طرح کے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سی 32 اے طیارہ خاص کیوں ؟