’’گیم آف تھرونز‘‘کے معروف اداکار مائیکل پیٹرک چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار مائیکل پیٹرک طویل علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں چل بسے ۔
وہ گزشتہ تین سال سے موٹر نیورون ڈیزیزمیں مبتلا تھے،اداکار کی اہلیہ ناؤمی شیہان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوہر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ مائیکل کو 10 روز قبل ان کے آبائی علاقے شمالی آئرلینڈ کے ایک ہاسپِٹل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں 24 گھنٹے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔
ناؤمی شیہان نے اپنے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں لوگوں کو متاثر کیا، ان کے بقول مائیکل نے اپنی بیماری کے باوجود ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں:مرتضٰی حسن سے مستانہ تک،بچھڑے 15برس بیت گئے
مائیکل پیٹرک کے انتقال پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اوراداروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےانہیں ایک باصلاحیت اور باحوصلہ فنکار قرار دیا ہے جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔