وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سعودی سفیر کی ملاقات

Apr 11, 2023 | 17:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات  کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس موقع پر سعودی سفیر سے کہا کہ سعودی عرب ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلیے انتہائی اہم ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ 

وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، وزیر خارجہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔