پاک کیویز میچز: آج سے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع

Apr 11, 2023 | 12:09:PM
پاک کیویز میچز: آج سے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے ٹکٹ آج سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

    شائقین ٹکٹ خریدنے کیلئے pcb.bookme.pk پر 1600 سے لاگ اِن ہو سکتے ہیں، پی سی بی نے ایک بار پھر راولپنڈی اور کراچی کے شائقین کرکٹ کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے سستی قیمتیں مقرر کی ہیں۔

راولپنڈی میں آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمت پریمیم انکلوژرز (میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) کیلئے 500 روپے اور وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان، اظہر محمود) کیلئے ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے، 20 اور 24 اپریل کو ہونے والے دو میچز کیلئے تیسری منزل کی گیلری 3500 روپے میں دستیاب ہو گی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 27 اور 29 اپریل کو ہونے والے پہلے دو ون ڈے مقابلوں میں پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 300 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کیلئے 500 روپے اور تیسری منزل کی گیلری کیلئے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

شائقین کیلئے کراچی میں ٹکٹوں کی شرح فروخت 250 سے ایک ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے، جنرل انکلوژرز (اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادران اور انتخاب عالم) کے ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہوں گے، شائقین کو فرسٹ کلاس انکلوژرز (آصف اقبال، وقار حسن، ظہیر عباس اور ماجد خان) میں ایک نشست کیلئے 500 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ پریمیم انکلوژر میں ایک نشست (قائد، وسیم اکرم اور عمران خان) 750 روپے میں دستیاب ہے اور وی آئی پی انکلوژر (حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود) کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔

آخری تینوں ون ڈے انٹرنیشنل بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔