پر امن ڈسکہ الیکشن۔۔ رینجرز اور فوج کا شکریہ۔۔الیکشن کمیشن 

Apr 11, 2021 | 20:56:PM
پر امن ڈسکہ الیکشن۔۔ رینجرز اور فوج کا شکریہ۔۔الیکشن کمیشن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں رینجرز اور پاکستان آرمی نے پرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 خاص طور پ کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے۔10 اپریل 2021کو این اے-75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب شفاف اور انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوا اس سلسلے میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔مزید براں پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔

بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضہ کو سر انجام دیا، الیکشن کمیشن ان تمام اداروں کے ساتھ اس حلقے کے ووٹرز کا خاص طور سے شکرگزار ہے جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔استعفے دیں گے نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے ، پیپلزپارٹی کافیصلہ