سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
گزشتہ برس حج سےمحروم رہ جانے والے نجی حج سکیم کےعازمین کو ایک اور موقع دیدیاگیاہے اورسیلاب کے باعث رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق وزارت کی پورٹل پررجسٹریشن جاری ہے،پرائیویٹ آپریٹرزبچ جانے والے کوٹے پرنئی درخواست وصول کرسکیں گے،رقم واپس لینے والے عازمین گزشتہ برس کےپیکج پرحج نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی
واضح رہے کہ 21 ہزارعازمین اب تک رجسٹریشن کرواچکے ہیں،پہلےنجی سکیم عازمین کو 8 ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا۔