ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشد ندیم ٹوکیو روانہ،لاس اینجلس اولمپکس اسکالر شپ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو روانگی کے لیے لاہورائیر پورٹ پہنچ گئے ۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو لاس اینجلس اولمپکس اسکالر شپ مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم براستہ بنکاک ٹوکیو روانہ ہوں گے، کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ارشد ندیم کے ہمراہ ہیں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ 17 ستمبر کو ہوگا،ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ کے لیے ہارٹ فیورٹ قرار دئیے جارہے ہیں۔ارشد ندیم کو ایک اور خوشخبری مل گئی۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو لاس اینجلس اولمپکس اسکالر شپ مل گئی ہے۔پی او اے کے صدر عارف سعید اور سیکریٹری خالد محمود پنجاب اسٹیڈیم اسکالر شپ دینے آئے۔ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئین شپ کے لیے جاپان روانگی سے قبل آخری سیشن کیا ۔پی او اے کے صدر نے بتایا کہ ارشد ندیم کو تین سال تک 1125 ڈالرز ماہانہ اسکالر شپ ملے گا، ارشد ندیم کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مزید چھ ایتھلیٹس کو بھی اسکالر شپ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر علیشاہ007 غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار