ٹک ٹاکر علیشاہ007 غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار

Sep 09, 2025 | 23:53:PM
 ٹک ٹاکر علیشاہ007 غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)پشاور کے علاقے گل بہار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر علیشاہ زیرو زیرو سیون کو غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر  علیشاہ کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد علیشاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم اور اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد وفاقی سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفیکشن جاری