آئی فون 15 کے ڈیوائسز کے  لیکس کا سلسلہ شروع

Sep 10, 2023 | 17:46:PM
آئی فون 15 کے ڈیوائسز کے  لیکس کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  آئی فون 15 سیریز  متعارف ہوا نہیں کہ نئے ڈیوائسز کے  لیکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 کے ڈمی یونٹس دکھائے گئے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس آئی فون 9 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

جس میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس 4 رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔ان ڈمی یونٹس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ تمام آئی فون 15 ماڈلز میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنک آئی لینڈ ڈیزائن دیا جائے گا۔

گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کے لیے اس ڈیزائن کو اپنایا گیا تھا۔اس سال کے آئی فونز میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ چارجنگ پورٹ کی تبدیلی ہوگی۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کے لیے یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔مگر ایپل کی جانب سے محض چارجنگ پورٹ کو ہی تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ چارجنگ اسپیڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔کم از کم آئی فون 15 پرو ماڈلز کو گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے چارج کرنا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو 12 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔