قصور؛ ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر لوگوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
کیپشن: ملزمہ پولیس کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ذاکر حسین) قصورمیں ہنی ٹریپ سے ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والی خاتون کو گرفتار کر لیاگیا۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون نصرت بانو کو حراست میں لے لیا۔
خاتون نصرت بی بی نے ریپ کا مقدمہ 1407/23 درج کروا رکھا تھا اور عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئی۔
ملزمہ نے ہنی ٹریپ سے شہری کو اپنے جال میں پھنسایا اور ریپ کا مقدمہ درج کروا کر طمع نفسانی کیلئے صلح کر لی ۔
ایس ایچ او بی ڈویژن اسلم بھٹی کی مدعیت میں اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ ہنی ٹریپ سے ریپ کا الزام لگا کر شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:13 سے اکتوبر 17 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے