وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا سےایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی + 24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےوفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر عزت ماب ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نےایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی تا ادیس ابابا (Addis Ababa) کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا ایتھوپیا کیساتھ تجارت،سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ایتھوپین سفیر نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور اپنےعہدے کی مدت کے دوران حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون اور دوستانہ ماحول پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعظم نے ایتھوپین حکومت اور رہنماؤں کے لیے دلی احترام کے جذبات اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی رابطے مزید بڑھانے کے خواہش کا بھی اظہار کیا.

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، ثقافت، ماحولیاتی تبدیلی، سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی گئی،گورنر خیبرپختونخوا نے ایتھوپیا کے سفیر کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نےکہا کہ خیبرپختونخوا صوبہ جغرافیائی حیثیت سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خیبرپختونخوا کو وسط ایشیائی ممالک میں تجارت کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، صوبے کے شمالی علاقے قدرتی خوبصورتی، دلکش مناظر اور تاریخی ورثے کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام رکھتے ہیں، خیبرپختونخوا قدیم تہذیب و ثقافت کا گہوارہ اور قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے،کوشش ہے مقامی وسائل کو بروئے کار لاکر مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ایتھوپیین سفیر نےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ایتھوپیا کے سفیر نے مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک تولہ سونا کی قیمت میں بڑی کمی