پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا 

Oct 10, 2025 | 14:47:PM
 پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز): پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف کروا دیا جس سے شہری صرف ایک میسج پر ایئر کوالٹی جان سکیں گے۔

سیکرٹری ماحولیات پنجاب نے بتایا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا ہے، یہ شہریوں اور محکمے کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن گیا۔

شہری اب صرف ایک میسج پر ایئر کوالٹی جان سکیں گے، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت تمام بڑے شہروں کا اے کیو آئی دستیاب ہے۔

ایکو بوٹ مصنوعی ذہانت سے لیس ہے جو شہریوں سے بات بھی کرے گا، یہ فضائی آلودگی سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کی رہنمائی دے گا۔

سلوت سعید نے کہا کہ حکومت کا ہدف، ٹیکنالوجی سے صاف اور سرسبز پنجاب بنانا ہے۔

 پنجاب حکومت ماحول دوست جدید مشینری پہلے ہی متعارف کراچکی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی موسم اور سموگ کی نگرانی اور پیشگی اطلاعات کا جدید نظام بھی قائم کر چکی ہے۔