جونیئر ہاکی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی

Oct 10, 2025 | 11:54:AM
جونیئر ہاکی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈ یسک )سلطان آف جوہر ہاکی کپ کل سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہورہا ہے۔

اس ایونٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان جونئیر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔

قومی جونئیر ٹیم نے ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:گنڈا پور کا استعفیٰ، گورنر کےبیان سے  نیا کھیل شروع

پاکستان اپنا دوسرامیچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ایک دن آرام کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔

جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھرپورکیمپ کے بعد میچ سے پہلے واحد پریکٹس سیشن میں چیزوں کوبہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔

 کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، میزبان ملائیشیا اچھی ٹیم ہے، اس کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔