سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے ریجنل دفاتر کو وہ فہرست ارسال بھی کر دی گئی ہے۔
حتمی فہرست کے مطابق صارفین کے میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ایل این جی پر معاہدے کے لئے لیٹر بھجوائے تھے اورصارفین نے لیٹر کی بنیاد پر کمپنی کیساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مقررہ فیسوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا اعلان
معاہدے کرنے پر صارفین کو جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر اضافی قیمت کا ووچر دیا گیا،اضافی قیمت کی ادائیگی ہونے پر کمپنی نے صارفین کے لئے میٹرلگانے کی فہرست جاری کر دی۔