گاڑیوں کے شوقین ہو جائیں تیار، اب ملیں گی سستی گاڑیاں! انڈس موٹرز کا حیران کن فیصلہ

Oct 10, 2025 | 08:49:AM
گاڑیوں کے شوقین ہو جائیں تیار، اب ملیں گی سستی گاڑیاں! انڈس موٹرز کا حیران کن فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف آٹو کمپنی انڈس موٹرز نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ملک کی آٹو انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے،کمپنی نے فیصلہ حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کے بعد کیا ہے۔

کمپنی نے اس سلسلے میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق تمام طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور دستاویزی تقاضوں کی وضاحت حاصل کی جا سکے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا عمل جاری رکھے گی تاکہ ملک میں روزگار اور مقامی صنعت کو سہارا دیا جا سکے تاہم اب وہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں بھی داخل ہونے کو تیار ہے۔

کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی قانونی اور تکنیکی معاملات مکمل ہوں گے، کمپنی ہر قسم کے ماڈلز کی گاڑیاں درآمد کرے گی۔

 اس سوال پر کہ استعمال شدہ درآمد شدہ گاڑیاں، مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں سے سستی ہوں گی یا نہیں، سی ای او نے کہا کہ اصل فرق تب ہی معلوم ہو سکے گا جب درآمد کا عمل باقاعدہ شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ!  قانونی سقم سامنے آگیا

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی کے پاس ملک بھر میں 58 ڈیلرشپ کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جہاں تربیت یافتہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز موجود ہیں تاکہ گاڑیاں درآمد ہونے کے بعد صارفین کو بہترین آفٹر سیلز سروس فراہم کی جاسکے گی۔