فنکشنل مسلم لیگ کے دواہم رہنما ؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت 

Oct 10, 2025 | 08:01:AM
 فنکشنل مسلم لیگ کے دواہم رہنما ؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(وقار حسین منگی ) فنکشنل مسلم لیگ خیرپورکے دواہم رہنماؤں سینئر ایڈووکیٹ ارشاد حسین داہریجو اور ایڈوکیٹ سردار الٰہی بخش انیل بھٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
 ارشاد حسین داہریجو اور انیل بھٹی نے فریال تالپور سے ملاقات کے دوران باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
فریال تالپور نے ارشاد حسین داہریجو اور انیل بھٹی کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااورکہاکہ پیپلزپارٹی میں فنکشنل لیگ کے دو سینئر وکلا ءکی شمولیت سے پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔
نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے اس موقع پرکہا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب،لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ، میجر طیب راحت اور جوانوں کی شہادت میں ملوث 30دہشتگردجہنم واصل
 پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد ارشاد حسین داہریجو اور انیل بھٹی نے فریال تالپور سے ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر خیرپور سے رکن قومی اسمبلی جاوید شاہ جیلانی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو بھی موجود تھیں۔