شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کی پلاننگ کو اچھی طرح جانتاہوں،لانگ مارچ ہو کررہے گا، عمران خان

Oct 10, 2022 | 18:55:PM
 شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کی پلاننگ کو اچھی طرح جانتاہوں،لانگ مارچ ہو کررہے گا، عمران خان
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور ر انا ثنااللہ الٹابھی لٹک جائیں پھر بھی لانگ مارچ ہوگا، سارے ڈاکو ملکر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہےہیں،اپوزیشن نے بھی ہمارے دور میں احتجاج کئے تھے مگر ہم نے کسی کو نہیں روکا تھا ۔

 تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کی پلاننگ کو اچھی طرح جانتاہوں،میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے، کیا حکمت  عملی ہوگی کسی کو بھی نہیں پتہ،عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ کی بات کرتاہوں تو یہ لوگ کانپ جاتےہیں،اسلام آباد پولیس بتائے کہ کیا ہم نے ان لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا تھا،مولانا نے دو مرتبہ احتجاج کیا اور اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر دھرنا دیا،ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہاکہ اگر کھانا چاہیے تو ہمیں بتادیں،مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر ختم ہوگیا۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ جتنا بزدل آدمی ہوتا ہے اتنا ظالم ہوتا ہے،دلیر لوگ ظلم نہیں کرتے،پی ٹی آئی  وہ جماعت ہے جو پاکستان میں انصاف کا نظام لے کر آئے گی،سندھ میں جلسوں میں آنے کیلئے لوگوں کو پیسے دیتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ میرے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے اختتام پر کارکنوں سےلانگ مارچ کے لئے حلف بھی لیا ،مل جل کر ساتھ چلنے کا عزم۔