روس کے یوکرین پر 75 میزائل حملے

Oct 10, 2022 | 16:02:PM
روس کے یوکرین پر 75 میزائل حملے
کیپشن: میزائل حملے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربراہ یوکرینی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ روسی فورسز نے کیف سمیت جنوبی، مغربی شہروں پر 75 میزائلوں سے حملہ کیا جس میں  5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

سربراہ یوکرینی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ روسی فورسز نے کیف سمیت جنوبی، مغربی شہروں پر 75 میزائلوں سے حملہ کیا جس میں سےروس کے فائر کیے گئے 41 میزائل مار گرائے۔حملہ میں 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔

اس سلسلے میں یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس ہمیں تباہ کرنے اور زمین سے ہمارا خاتمہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔