افواہیں سچ ثابت، انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی تصدیق، ویڈیو وائرل

Nov 10, 2023 | 13:59:PM
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہےجس میں وہ سیاہ رنگ کے ٹاپ میں ملبوس ہیں اور اُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس سے قبل بھی انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہیں ویرات کے ہمراہ ایک نجی ہوٹل میں دیکھا جا سکتاہے جہاں انہوں نے ڈھیلی ڈھالی سفید بند چاک کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کا قیامت ڈھاتے"دیوالی لُک" سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ حاملہ ہونے کی خبر پر ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا۔