ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج میں 55 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور 

Nov 10, 2023 | 10:31:AM
 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: سردی کی آمد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد

 دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق  ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد کا اضافہ رہا، اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں ترسیلات زر میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
6 ماہ بعد ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔ رواں مالی سال 4 ماہ میں ترسیلات زر 13فیصد کمی سے 8 ارب 79 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔
گزشتہ مالی سال 4 ماہ میں ترسیلات زر 10 ارب 14 کروڑ ڈالر موصول ہوئی تھی۔