سردی کی آمد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد

Nov 10, 2023 | 10:21:AM
  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل برس پڑے۔

بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے، سموگ کے اثرات سے بچانے میں بارش اہم ثابت ہو گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شدید بارش، مری اور وادی ناران کاغان نے برف کی چادر اوڑھ لی

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، تیز ہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاوہ ازیں پاکپتن، پھالیہ، سکھیکی، وزیر آباد، مریدکے، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برسے ہیں۔