گوجرانوالہ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، تین ٹارگٹ کلرز جدید اسلحے سمیت گرفتار

Nov 10, 2023 | 00:34:AM
گوجرانوالہ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، تین ٹارگٹ کلرز جدید اسلحے سمیت گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی عبدالوہاب کے مطابق ملزمان سے کے کے رائفل، اٹالین رائفل، 12 بور رائفل اوراٹالین پسٹل اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ و مختلف گنز کی چار سو سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی عبدالوہاب نے بتایا کہ ڈی ایس پی ملک نعیم نے اپنی ٹیم سمیت ملزمان محمد عثمان، محمد عرفان اور محمد اکرم کو گرفتار کرلیا جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹارگٹ کلرز ہیں اور اپنے مشن پہ جارہے تھے۔

ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان پر تھانہ کینٹ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔