تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز،سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل

Nov 10, 2022 | 14:59:PM
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز،سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل
کیپشن: لانگ مارچ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوبارہ سے آغاز ہوگیا ہے۔

 لانگ مارچ  کے لئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا ہے جس کے مطابق وزیر آباد،ٹوبہ میں مجموعی طور پر 20ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کے خصوصی سکواڈ ابتدائی پوائنٹس تک پہنچائیں گے۔قافلوں کے کنٹینرز پربلٹ پروف شیشے ،روسٹرم پہنچا دیئے گئے۔

عمران خان کے کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بھی بنایا جائے  گا۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے جبکہ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔