فیورٹ انگلینڈ کو شکست۔۔۔نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

Nov 10, 2021 | 18:42:PM
فیورٹ انگلینڈ کو شکست۔۔۔نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نےفیورٹ انگلینڈ کو شکست  دیدی اورفائنل میں پہنچ گیا  ۔

 ابوظہبی میں کھیلے جانے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹاس ہوا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوز بٹلر اور جونی بیئر سٹو نے اننگزکا آغاز کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37رنز پر گر گئی جب  جونی بیئرسٹو 17گیندوں پر13رنز بناکر ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر جوز بٹلر تھے جو کہ 53رنز کے مجموعی سکور پر 29رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے باعث وکٹ گنوا گئے۔

برطانیہ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر رنز166 بنائے،معین علی سب سے زیادہ 51رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 41رنز کی اننگز کھیلی،لیونگسٹون17سکور بناکرآؤٹ ہوئے،کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی،ایش سوڈھی ، ایڈم ملنے اور جیمز نیشام نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

 ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا، کیویز کو پہلا نقصان 4 سکور پر اٹھانا پڑا جب گپٹل 4 رنز بنا کر ووکس کا نشانہ بن گئے، ولیمسن 5 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے اور ووکس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کیویز نے 167رنز کا ہدف5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کونوے46رنز بناکر سٹمپ آؤٹ ہوگئے،گلین فلپس صرف 2سکور بناسکے ،جمی نیشام نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 3چھکوں کی مدد سے 10گیندوں پر 26رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ ۔۔۔رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ 

  کل 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج۔۔۔ دیکھنا نہ بھولیں