مہنگائی کے طوفان کے باعث غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

Nov 10, 2021 | 14:55:PM
دالیں،قیمتوں،میں،اضافہ
کیپشن: دالیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کے طوفان کے باعث غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ،دالوں کی قیمتوں کوپرلگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ثابت مسور،ماش ،ارہراورچنےکی دالوں کی قیمتیں عروج پرپہنچ گئیں۔ثابت مسورکی دال 4دنوں میں 10روپے اضافے سے 150روپے فی کلوہول سیل میں ہوگئی۔ماش کی دال8روپے اضافے سے 220روپے فی کلوہول سیل میں پہنچ گئی ۔چنے کی دال ہول سیل میں 4روپے مہنگی ہوکر,130روپے فی کلوپرپہنچ گئی۔ارہرکی دال 10روپے مہنگی ہوکر300روپے فی کلوپرپہنچ گئی۔کابلی چنا5روپے اضافے سے 220روپے فی کلوہول سیل میں ہوگیا۔کالاچنا5روپے مہنگاہوکر105کاہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات نے شکار کیلئے پرمٹ لازم قرار دے دیا