ہیڈن نے پاکستانی ٹیم کی جیت کا رازبتا دیا۔۔۔۔

Nov 10, 2021 | 14:04:PM
ہیڈن نے پاکستانی ٹیم کا جیت کا راز بتا دیا
کیپشن: جیت کا راز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لیے ھوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں، پاکستان کی ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔

دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہےآسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کے لیے دو عشرے کھیلا ہوں اور وہاں کی کرکٹ کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔

 ہیڈن نے مزید کہا کہ ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے فخر زمان سے متعلق کہا کہ فخر کو بہت جان چکا ہوں، اس کا نیوی میں ہونا بتاتا ہے کہ وہ لڑنا جانتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں فخر زمان کا کردار بڑا اہم رہا ہے، وہ فیلڈ میں بہت رنز بچاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اعتماد سے کھیلنے سے بہترین آغاز ہوا، بابراعظم تسلسل سے رنز بناتے ہیں اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتے، بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور ان کا مزاج بہت اچھا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق ہیڈن نے کہا کہ شاہین ایک تباہ کردینے والا بولر ہے، بھارت کے اوپنر راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل رہا ہے۔

آسٹریلین ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان جانے یا نہ جانے کے فیصلے ہائی لیول کے ہوتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ دنیا کو پاکستان کی کرکٹ کو اپنانا ہوگا کیونکہ پاکستان کے عوام کرکٹ کا بہت شوق اور جذبہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ملیر کورٹ میں ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا