حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکراتی کمیٹی میں کون کون شامل۔۔نام سامنے آ گئے

Nov 10, 2021 | 09:33:AM
حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکرات میں کون کون شامل
کیپشن: مذاکرات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاضی محمد امیر محسود ہیں جبکہ کالعدم تنظیم کے سینئر کمانڈر مولوی فقیر محمد باجوڑی بھی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کمیٹی میں شامل افراد کے نام سامنے آ گئے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ابو عاصم مفتی نور ولی کی مشاورت سے بنی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لال مسجد کے کمانڈر بلال اور ڈاکٹر حمود سواتی بھی مذاکراتی کمیٹی کے ممبران ہیں جبکہ جماعت الا احرار سے مفتی ابوہریرہ مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی حکومت کے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی شروعات ہو چکی ہے اور ایک معاہدے کے تحت حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں۔

فواد چوہدری سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کے تعاون سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ افغانستان میں بات چیت ہو رہی ہے۔