نارووال : ایکسپائر دودھ کی چائے پینے سے 5 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

May 10, 2026 | 15:47:PM
نارووال : ایکسپائر دودھ کی چائے پینے سے 5 افراد کی طبیعت بگڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات )نارووال کے علاقے تلونڈی بھنڈراں میں مبینہ طور پر ایکسپائر (میعاد ختم شدہ) لیکوڈ دودھ سے بنی چائے پینے کے باعث 5 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نارووال کے مطابق متاثرہ افراد میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:امن کی کوششیں پھر خطرے میں!قطر سے افسوسناک خبر آگئی

ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مشتبہ فوڈ پوائزننگ کے باعث پیش آیا۔

مزید حقائق معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔