اسلام آباد  اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

May 10, 2025 | 10:22:AM
اسلام آباد  اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے بعدلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااوروہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں:مریم نواز

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں جن کی شدت 4 سے 6 کے درمیان رہی ہے،تاہم گہرائی زیادہ ہونے اور مرکز پاکستان سے دور ہونے کے باعث جانی یا کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا ۔