دکانیں بند کرانے کا معاملہ۔۔ تاجروں اور پولیس میں تصادم

May 10, 2021 | 19:48:PM
دکانیں بند کرانے کا معاملہ۔۔ تاجروں اور پولیس میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بدین میں کلاتھ مارکیٹ میں دکانیں بند کرانے کے معاملے پر پولیس اور تاجروں میں تصادم کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر تشدد کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں مشتعل تاجرون نے دکانین بند کرانے والے پولیس اہلکارون کی درگت بنا دی۔ پولیس لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کراتے ہوئے کھلی ہوئی دکانین بند کروا رہی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر تشدد کرنے والے تاجر فرار ہوگئے۔ 
واضح رہے کہ شہر میں مختلف مقامات دکانیں بند جبکہ متعدد بازار کھلے ہوئے تھے۔ دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارجن تاجروں سے بھتہ وصول کرکے دکانیں ہاف سٹر کھلا رکھ کر کاروبار کروا رہے ہیں اور جہاں سے بھتہ نہیں مل رہا وہاں کاروبار بند کروارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی ارکان اسمبلی میں اختلافات ۔۔ دو دھڑوں میں بٹ گئے