امریکا: بچی کے سر سے 100 جویں بر آمد  ہونے پر لاپرواہ ماں گرفتار

May 10, 2021 | 14:50:PM
امریکا: بچی کے سر سے 100 جویں بر آمد  ہونے پر لاپرواہ ماں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا  کی ریاست انڈیانا کے سکاٹس شہر میں رہنے والی 26 سالہ شیان نکول سنگھ کو  اپنی بیٹی کا صیح طریقہ سے خیال نہ رکھنے پر اور بچی کے سر میں جوئیں ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 26 سالہ شیان نکول  اپنی 4 سال کی بیٹی کو نیم بے ہوشی میں ہسپتال لے کر آئی۔جس پر ڈاکٹروں  کی ٹیم نے بچی کے تمام ٹیسٹ کئے لیکن کچھ سمجھ نہیں آیا کہ بچی کے ساتھ ایسا کیا ہوا ہےکہ بچی بے ہوش ہوئی ہے۔ڈاکٹروں کی تشخیص کےمطابق   بچی کے جسم میں ہیموگلوبن نہ ہونے کے برابر تھا اور خون میں آکسیجن کی مقدار بھی بہت کم تھی، اس وجہ سے کسی بھی وقت بچی کی موت ہو سکتی تھی۔ڈاکٹروں  کو معائنے میں پتہ چلا کے بچی کے سر میں بہت زیادہ جوئیں ہیں، جو اس بچی کے جسم کا خون چوس رہی تھیں۔ اس موقع پر بچی کے سر سے تقریباً 100 جوئیں بر آمد ہوئیں۔ 

بعد ازاں پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کی شکایت پر شیان نامی خاتون کو اس کی 4 سالہ بیٹی کا دھیان نہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہروں کے بعد دیہات بھی ”بھگوان کے رحم و کرم پر ”  راہول گاندھی