کیا آپ ’’ڈیٹ‘‘ پر چلیں گے؟ ایشل فیاض کےسوال پر اعجازاسلم کا حیران کن جواب

May 10, 2021 | 12:25:PM
کیا آپ ’’ڈیٹ‘‘ پر چلیں گے؟ ایشل فیاض کےسوال پر اعجازاسلم کا حیران کن جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ماڈل سے اداکارہ کا سفر طے کرنےوالی  ایشل فیاض نے ایف ایچ ایم پاکستان کے سیٹ پر جر ات مندانہ مذاق میں حصہ لیا۔

 اداکارہ ایشل فیاض سے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے کسی بھی ساتھی اداکار کو ایک مذاق کال میں حصہ لینے کے لئے کہا گیا ۔ ایشل نے پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کو مذاق  کیلئے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ایشل فیاض کے مطابق اعجاز اسلم بہت ہی  ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور مذاق کرنے پر وہ کوئی منفی ردعمل ظاہر نہیں کریں گے۔

 ایشل فیاض نے اعجاز اسلم سے’’ڈیٹ‘‘ پر لے جانے کیلئے پوچھا۔ جس پر اداکار الجھن کا شکار ہوگئے اور جواب دیا کہ اس وقت تو شہر میں کچھ بھی کھلا نہیں ہے۔ تاہم ایشل نے معاملے کو نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوراً ہی بتایا یہ تو صرف مذاق تھا۔ آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیے اور مشاہدہ کیجئے!