بانی کی جیل سے ہسپتال منتقلی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Mar 10, 2026 | 19:54:PM
 بانی کی جیل سے ہسپتال منتقلی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ  میں  پی ٹی آئی کے بانی کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر  ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آج  کازلسٹ جاری کر دی  ہے جس میں یہ نشاندہی موجود ہے کہ بانی کے علاج کے متعلق درخواست کی بھی کل سماعت ہو گی۔

جسٹس انعام امین منہاس عظمیٰ خان کی درخواست کی سماعت کریں گے ۔ اس درخواست میں عظمیٰ خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج کے دوران رسائی دی جائے۔ بانی کی صحت سے متعلق فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں اور  بانی کا طبی معائنہ ان کی مرضی کے ڈاکٹرز سے کروانے کا انتظام کیا جائے۔

اس درخواست مین کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنہ میں شامل کیا جائے۔  بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں اور علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ 

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ  بانی کی اڈیالہ جیل میں قید کے دوران معالجین، اہلِ خانہ اور وکلاء کو بانی تک مسلسل رسائی فراہم کی جائے۔ بانی کی گزشتہ تین ماہ کی بلڈ ٹیسٹ، آئی ٹیسٹ اور تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا