امریکا سے دوبارہ بات چیت کا معاملہ زیر غور نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

Mar 10, 2026 | 12:20:PM
امریکا سے دوبارہ بات چیت کا معاملہ زیر غور نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا بہت تلخ تجربہ رہا، دوبارہ بات چیت ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے خود مذاکرات میں اہم پیشرفت کا اعتراف کیا پھر حملہ کردیا۔

مذاکرات کے 3ادوار کے بعد خود امریکا نے کہا تھا اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے پورے خطے کو غیر محفوظ بنا دیا۔

 یہ  بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں بڑی پابندی عائد

تیل کی پیداوار اور ترسیل میں رکاوٹ امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے ہے۔ ہم پر جنگ مسلط کی گئی، ہم صرف اپنا دفاع کررہے ہیں، ہمیں غیر قانونی جارحیت کا سامنا ہے، ہمیں اپنے دفاع کا حق ہے۔