دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی

Mar 10, 2026 | 12:14:PM
دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی۔

حال ہی میں ایرانی حملوں میں ہونے والے امریکی نقصانات کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

اردن، عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی میزائل دفاعی ریڈارز تھاڈ کو نشانہ بنانے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں جس کے بعد سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سعودی عرب  سےبڑی  درخواست کر دی

سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق خلیجی ممالک، عراق اور جنگی علاقوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر 96 گھنٹے تاخیر سے جاری ہوں گی۔

سیٹلائٹ کمپنی نے بتایا کہ امریکا اور عسکری صارفین کو فوری رسائی بدستور حاصل رہے گی جب کہ ایران کی سیٹلائٹ تصاویر بدستور فوری طور پر دستیاب رہیں گی۔

سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کمپنی کے بڑے معاہدے موجود ہیں۔