تعلیمی ادا روں میں بہار کی چھٹیوں کا اعلان، سکولز فیڈریشن نے مخا لفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صو با ئی وز یرتعلیم پنجا ب مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ کے اسکول 15 سے 28 مارچ 2021 تک بند رہیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق دوسری جانب آل پاکستان اسکولز فیڈریشن کے صدرر کاشف مرزا نے وزیر تعلیم پنجاب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے باعث اسکول مزید بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے۔ کاشف مرزا نے کہا کہ مائیکرو لاک ڈائون کا آپشن استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یونیسف کے مطابق اسکولز کی بندش سے 4 کروڑ پاکستانی طلبا کی تعلیم مستقل متاثر ہوئی۔کاشف مرزا نے کہا کہ اقوام متحدہ، یونیسف، یونیسکو و عالمی بینک کی ایڈوائزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکول کھلے رکھے جائیں۔