امیتابھ کی نواسی نویا کے میزان جعفری سے تعلقات عروج پر  

Mar 10, 2021 | 13:16:PM
امیتابھ کی نواسی نویا کے میزان جعفری سے تعلقات عروج پر  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ امیتابھ بچن کی نواسی  نویا نویلی نندانے اداکار میزان جعفری کو یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے میزان  کی تصویر شیئر کی ہے جو کہ رات کے اندھیرے میں بنائی گئی ہے۔ اس تصویر میں نیلی لائٹ اور تاروں سے بھرے کھلے آسمان کے نیچے کھڑے میزان جعفری کو نویا نے اپنے خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ امیتابھ بچن  کی بیٹی شویتا بچن نندا بھلے ہی لائم لائٹ سے دور رہتی ہوں ، لیکن انکی لاڈلی اور بگ بی کی نواسی نویا نویلی نندا  خبروں میں بنی رہتی ہیں۔حال ہی میں نویا نویلی نے انپے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ ایسا شیئر کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ  گیا۔ نویا اور میزان جعفری کے تعلقات کی خبریں اکثر اب چرچا میں رہتی ہیں جبکہ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔لیکن حال ہی میں کچھ ایسا سامنے آیا جس کے بعد فینس کے دل میں ہزاروں سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دراصل میزان جعفری کے یوم پیدائش پر نویا نے آدھی رات کو اپنے خاص انداز میں میزان جعفری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس سے پہلے میزان جعفری کو منگیش ہداولے کی فلم ’’ملال‘‘ کیلئے بیسٹ ڈیبیو کا ایوارڈ ملا تب بھی نویا نے بیحد ہی خاص انداز میں میزان کی تصویر شیئر کرکے انہیں مبارکباد دی تھی۔یاد رہےکہ سوشل میڈیا پر دونوں ہی ایک دوسرے کی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔