21 سال کی تھی تو لوگ نفرت بھرے ای میل کرتے، سنی لیون 

Mar 10, 2021 | 12:43:PM
 21 سال کی تھی تو لوگ نفرت بھرے ای میل کرتے، سنی لیون 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں ، انہوں نےعالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں سنی لیونی بولیں کہ جب میں 21 سال کی تھی لوگ انتہائی گندی باتیں ای میل کرتے تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہوں نے ایک پیغام دیکر اپنی زندگی کے سفر کو بہت ہی مزیدار طریقے سے پیش کیا لیکن اس ویڈیو کے کیپشن میں سنی لیون نے اپنا جو درد بیان کیا اس سے ہر کوئی جذباتی ہو گیا۔سنی لیون نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھ کر انکشاف کیا کہ انہیں 21 سال کی عمر میں نفرت بھرے ای میل ملے،لوگوں ن نے ان پر جج مینٹل اور  انتہائی سیکسی  کومینٹس کئے۔ ان کے ڈانس مووز کی تنقید ہوئی اور انڈسٹری کمیونٹی سے کوئی آفر یا سپورٹ نہیں ملا اور یہاں تک کہ ایوارڈ شو سے ان کا بائیکاٹ بھی کیا گیا پھر بھی نہیں ہاری اور اپنی کامیابی کی کہانی لکھتی گئی۔
 متعدد لوگ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون  کی خوبصورتی اور بولڈنیس کے دیوانے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرتی ہیں، وہ سنسنی بن جاتا ہے۔ سنی لیون کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں۔ ان کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جاتا ہے۔ حال میں سنی لیون کا ویڈیو اور کچھ ایسی تصویریں سامنے آئیں جسے دیکھ کر لوگ پاگل ہو گئے۔