این سی اےکے انتظامی افسر کی برطرفی کا حکم معطل، بورڈ آف گورنرز کو معاملہ نمٹانےکاحکم

Jun 10, 2026 | 23:40:PM
این سی اےکے انتظامی افسر کی برطرفی کا حکم معطل، بورڈ آف گورنرز کو معاملہ نمٹانےکاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  لاہور میں ہائی کورٹ کے جج نے آرٹ کی تدریس کے تاریخی ادارہ  نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے انتظامی اہلکار کو برطرف کرنے کے حکم کو معطل کر دیا اور  انتظامیہ کے بورڈ آف گورنرز کو معاملہ کو پندرہ روز میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔ برطرفی کو  افسر کی برطرفی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے ایڈمن افسر سلطان قمرالزمان کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور  برطرفی کا حکم معطل کر دیا۔

این سی اے کے برطرف ایڈمن آفیسر سلطان قمرالزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر نے کسی قانونی جواز کے بغیر ان کے مؤکل کو عہدے سے برطرف کیا۔وائس چانسلر اس وقت تک برطرفی کا اختیار استعمال نہیں کر سکتے  جب تک انکوائری کمیٹی میں الزامات ثابت نہ ہو جائیں ۔ برطرفی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس ملک اویس خالد نے قوانین کے برعکس برطرفی پر ادارے کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کر دیا اور نیشنل کالج آف آرٹس کے رجسٹرار  کو طلب کر لیا۔ 

 جسٹس ملک اویس خالد نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کی اپیل کو 15 روز کے اندر اندر قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔

عدالت نے مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔