پاکستان اور روس خودمختار مساوات، مکالمے اور گلوبل ساؤتھ کی مضبوط آواز پر یقین رکھتے ہیں، صدر آصف زرداری
پاکستان اور روس کے تعلقات میں شہید بھٹو، شہید بی بی اور بلاول نے اہم کردار ادا کیا، سرگئی لاوروف کےبقول پاکستان اور روس کے تعلقات کئی دہائیوں میں اپنی سب سے مثبت سطح پر ہیں، صدر مملکت کا اسلام آباد میں روس کے قومی دن کی تقریب سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
صدر آصف علی زرداری نے یہ باتین اسلام آباد میں رشیا ڈے پر روسی سفارتخانے کی جانب سے دیئے گئے خصوصی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ عشائیہ میں روس کے پاکستان میں متعین سفارتکاروں کے ساتھ
روسی سفارت خانے کے زیر انتظام رشیا ڈے پر عشائیہ میں وفاقی دارالحکومت کی اہم سیاسی، سفارتی اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی عشائیے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
عشائیہ تقریب کے آغاز پر روسی فیڈریشن اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا، روس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔
یہ تقریب روس کی قومی خودمختاری، شاندار تاریخ اور اس کے عوام کے عزم و حوصلے کی ایک قابلِ فخر عکاسی ہے۔
میں پاکستانی حکومت اور عوام اور اپنی جانب سے رشیئن فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن، سفیر البرٹ خورئیوو اور روس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صڈر آصف علی زرداری نے کہا، 2011 میں روس کے اپنے دورے کی خوشگوار یادیں آج بھی یاد ہیں۔ میں صدر پیوٹن کے اہم کردار کو سراہتا ہوں ۔ صدر پوٹن کے اس کردار کے ذریعے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آئے۔ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان اور روس نے باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا، دو طرفہ تعلقات کی بنیادوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بصیرت افروز قیادت اور مدبرانہ سوچ نے بھی مضبوط کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سابق سوویت یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ اس ورثے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا۔ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں۔ شہید بی بی کی قیادت نے عالمی سطح پر بڑی تبدیلیوں کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کی تجدید اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا، پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے فعال سفارتی روابط کے ذریعے اس روایت کو مزید آگے بڑھایا۔ ہمارے وزرا اور اعلیٰ حکام کے درمیان باقاعدہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا، روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے رواں سال کے آغاز میں کہا تھا، پاکستان اور روس کے تعلقات کئی دہائیوں میں اپنی سب سے مثبت سطح پر ہیں۔ پاکستان روس کو ایک عالمی طاقت اور قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اہمیت دیتا ہے۔ ہم خودمختار مساوات، مکالمے اور عالمی جنوب (Global South) کی مضبوط آواز کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی اصول کثیرالجہتی فورمز میں ہمارے تعاون کی بنیاد ہیں ۔توانائی، صنعت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں ہمارا تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔
صدر آصف زرداری نے بتایا کہ آج تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ روس میں زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے بہت سے روسی وظائف پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یہ طلبہ ہمارے دونوں معاشروں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم اعلیٰ سطحی روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں تاکہ اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا، میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے عوام کے مفاد، اپنے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اس اہم شراکت داری کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے۔دعا ہے کہ رشیئن فیڈریشن ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے۔ دعا ہے کہ پاکستان و روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مستحکم ہوں
صدر مملکت کے خطاب کے بعد عشائیے میں شریک مہمانوں نے کیک کاٹا۔
عشائیے میں روسی ثقافتی رقص بھی پیش کئے گئے ۔
روسی سفیر البرٹ پی خورئیوو کا عشائیے سے خطاب
اسلام آباد میں متعین روسی سفیر البرٹ پی خورئیوو نے عشائیہ میں میزبان کی حیثیت سے گفتگو کرتےت ہوئے کہا، صدر ولادی میر پیوٹن نے 2026 کو روسی عوام کے اتحاد کا دن قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ عکاسی کرتا ہے کہ روس کی طاقت اس کے کثیر القومیتی عوام کے اتحاد، ثقافت کے احترام اور تاریخی اساس کے تحفظ میں ہے۔ اج کے یوم روس پر روس میں مختلف قوموں اور ان کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔

روسی سفیر نے یاد دلایا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات مختلف شعبوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ باہمی سطح پر فعال سیاسی مشاورت کو کور کرتے ہیں۔ ہمارے زمینی روابط بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس اور پاکستان کے درمیان سالانہ عسکری مشقیں دروزبہ باقائدگی سے جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے دونوں ممالک نے۔ کافی اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ اب میں انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوشیشوں کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکی جنگی جہاز کا ایرانی بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنےوالےبحری جہاز پر حملہ
البرٹ پی خورئیوو نے نے کہا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات میں بہتری کے لئے کافی پوٹینشل موجود ہے۔روس اور پاکستان کے درمیان انٹر گورنمنٹ کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کا کام تجارت اقتصادی و سائنسی تعاون کو بڑھانا ہے۔ پاکستانی سیاسی و نمایاں شخصیات باقائدگی روس میں ہونے والی نمایاں تقریبات بشمول کازان فورم میں شرکت کرتی ہیں۔ رواں برس 12 اپریل کو ہم نے کائنات میں قدم رکھنے والے پہلے انسان کی تقریب منائی تھی۔ ہم سب کو یوم روس پر تہنیت پیش کرتے ہیں۔
اس تقریب میں انعقاد اسلام کائنات میں قدم رکھنے والے پہلے انسان یوری گاگرین کی یادگار کا افتتاح کیا گیا۔
ہم سب کو یوم روس پر تہنیت پیش کرتے ہیں۔
