کھلاڑی، آفیشل، براڈکاسٹر رسک نہ لیں، پی سی بی نے نئے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کےخلاف تلوارسونت لی

Jun 10, 2026 | 19:36:PM
 کھلاڑی، آفیشل، براڈکاسٹر رسک نہ لیں، پی سی بی نے نئے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کےخلاف تلوارسونت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتے کرتے اپنے کھلاڑیوں کو  اچانک "غیر منظور شدہ کرکٹ" سے دور رہنے کی وارننگ بھی دینے لگا۔ راولپنڈی میں ایک پرائیویٹ آرگنائزر کی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کروانے کی کوشش ابتدا ہی میں سنگین خطرات سے دوچار ہو گئی۔

راولپنڈی میں آج کل ایک  غیر منظور شدہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہو نے جا رہا ہے جس کے منتظمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ نہیں لیا۔ اب پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ نوٹس لیتے ہوئے  اپنے ساتھ معاہدے کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سرگرمی سے دور رہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ  راولپنڈی میں مجوزہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نے پی سی بی سے این او سی حاصل نہیں کیا، 
پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں  سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ  سائن کرنے والے تمام کھلاڑیوں  اور  رجسٹرڈ کرکٹرز کو ٹورنامنٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پی سی بی نے اپنے ساتھ  کنٹریکٹ کرنے والے کوچنگ اسٹاف، آفیشلز اور کرکٹ سے وابستہ تمام متعلقہ افراد کو بھی وارننگ  دی ہے کہ وہ غیر منظور شدہ ایونٹ میں شامل نہ ہوں۔ ایسی کوشش  پی سی بی کے قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

 پی سی بی نے براڈکاسٹ اور کمرشل اداروں کو بھی اس "غیر منطور شدہ"  ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے کاروباری تعلق پر نظرثانی  کرنے کا "مشورہ " دیا ہے۔ 

پی سی بی کے حکام کہہ رہے ہیں کہ راولپنڈی میں رکھے گئے اس غیر منظور شدہ  ٹورنامنٹ کی "پلیئر ڈرافٹنگ" بھی پی سی بی کی منظوری کے بغیر منعقد نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:   ٹرمپ نے ایران کے خلاف  غیر متناسب ردعمل کی دھمکی کیلئےٹی وی سیریز کی ویڈیوکلپ استعمال کی