ٹرمپ نے ایران کے خلاف  غیر متناسب ردعمل کی دھمکی کیلئےٹی وی سیریز کی ویڈیوکلپ استعمال کی

Jun 10, 2026 | 18:16:PM
  ٹرمپ نے ایران کے خلاف  غیر متناسب ردعمل کی دھمکی کیلئےٹی وی سیریز کی ویڈیوکلپ استعمال کی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹرمپ نے ٹی وی سیریز  'ویسٹ ونگ' کا  ایک ویڈیو کلپ شیئر کر دیا ہے  جس میں ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائی کے بعد'غیر متناسب ردعمل' کی وضاحت بیان کی گئی ہے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ پوسٹ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو ڈرون حملے میں مار گرانے پر ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکہ کا ہیلی کاپٹر ایرانی حملے میں گرائے جانے کے دوران کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ دونوں امریکی پائلٹس کو سینٹ کوم نے زندہ بچا لیا تھا۔

ٹرمپ نے "سیلف ڈیفنس" حملوں کے بارے میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے اعلان کو دوبارہ پوسٹ کیا جسے امریکہ نے  گزشتہ رات ایرانی اہداف کے خلاف ایکشن لیا اور پھر صدر ٹرمپ نے ٹی وی سیریز ویسٹ ونگ کا وہ کلپ منسلک کیا جس میں  ٹی وی سیریز کا کردار امریکی صدر جیڈ بارٹلیٹ اپنے معاونین سے شام کے ڈی طیارے کو امریکی تناسب سے گرانے کے بعد "غیر متناسب ردعمل" کا مطالبہ کرتے ہیں۔

میڈیا میں صدر ٹرمپ کے اس ذو معنی کلپ پریذینٹیشن کو ڈسکس کیا جا رہا ہے۔ دراصل صدر ٹرمپ نے اس کلپ میں  جو کچھ نہیں دکھایا ہے وہ اس کلپ کے بعد کا منظر ہے جہاں پریذیڈنٹ بارٹلیٹ یہ تسلیم کرنے کے بعد زیادہ متناسب ردعمل کو منظور کرنے پر راضی ہوتے ہیں کہ وہ جس متبادل کے لیے ابتدا میں زور دے رہے تھے، اس کی وجہ سے بہت سی شہری ہلاکتیں ہوئیں۔

ٹرمپ کی کلپ پوسٹ کا پس منظر

صدر ٹرمپ نے کل منگل کے روز  اعلان کیا کہ امریکہ کو ہیلی کاپٹر گرانے کا "جواب" دینا چاہیے، لیکن اس پیش رفت کو اس انداز میں ٹیلی گراف کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک  انتقامی کارروائی کا انتخاب کر رہے ہیں جس کے بارے میں تہران کو معلوم ہو گا کہ آنے والی ہے۔

لیکن جو کچھ ہوا، اور میڈیا میں رپورٹ ہوا وہ یہ تھا کہ ، ایران نے امریکہ کے کئی فوجی اڈوں پر اور امریکہ کے دوست ملکوں کے بہت سے اہداف پر حملے کئے۔ میڈیا رپورٹس کی ٹون یہ تھی کہ ایران نے آج صبح خطے میں کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے امریکی حملوں کا جواب دیا۔

کئی گھنٹوں بعد، ٹرمپ نے،ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہ ایران معاہدے پر بات چیت کرنے میں بہت زیادہ وقت لے رہا ہے اور اب اسے "قیمت ادا کرنی پڑے گی،"، یہ  اشارہ کیا کہ آگے پیچھے کی بات ختم نہیں ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی، ایرانی بجلی گھر، بجلی گھروں پر حملے، فاکس نیوز، ٹروتھ سوشل 

جس کلپکو ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں شامل کر کے اپنے  حامیوں اور نقادوں کی توجہ کیلئے پیش کیا اس کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ہمیشہ پروپورشنیٹ رسپانس کا کوئی فائندہ نہیں،  جب کوئی کسی امریکی کو قتل کرے تو ہم پروپورشنیٹ رسپانس نہیں دیتے، ہم مکمل ڈیزاسٹر برپا کرتے ہیں۔  اس کلپ میں صدر نے اپنی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ ساٹھ منٹ میں  امریکی رسپانس کے  نئے سینیریو تیار کر کے ان کے سامنے رکھیں۔