وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی چودھری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم نے الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔
ملاقات میں حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی،وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی ملاقات میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ!