انمول پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آگئے

Jun 10, 2026 | 13:49:PM
انمول پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈرگ کوئین انمول پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کےنام سامنے آگئے، جنہیں مفرور قرار دے دیا گیاہے۔

 کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف دائر منشیات کے مقدمے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے کیس کی نئی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک میں ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں پولیس نے باقاعدہ مفرور قرار دے دیا ہے۔

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو رواں سال 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی نشاندہی پر اس کے 3 اہم سہولت کاروں ذیشان، سہیل اور سمیر کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور خواتین اور دیگر پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔