پیکا ایکٹ ؛پی ٹی آئی رہنماء سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت منظور

Jun 10, 2026 | 13:06:PM
 پیکا ایکٹ ؛پی ٹی آئی رہنماء سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سیمابیہ طاہر کی گرفتاری سے بھی روک دیاہے،عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی،وکیل کے مطابق ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سول سرونٹس کے لئے دوہری شہریت 3 ماہ میں ڈکلیئر کرنے کا حکم
عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔