قومی سٹار کرکٹرز ایک اورلیگ میں جلوہ دکھانے کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستانی سٹار کھلاڑی ایک اور بڑی لیگ میں جلوہ دکھانے کےلئے تیار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی، رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش کے لئے رجسٹریشن کروادی ،بگ بیش ڈرافٹ کیلئے 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی،پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کیلئےدستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کون سی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں؟جانیے
بی بی ایل بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کےلیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان شامل ہیں۔