اووربلنگ، صارفین کو ایک بار پھر اربوں روپے کا ریلیف مل گیا

Jun 10, 2024 | 13:00:PM
اووربلنگ، صارفین کو ایک بار پھر اربوں روپے کا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا معاملہ، لیسکو میں اووربلنگ میں مد میں صارفین کو مزید اربوں روپے کا ریلیف دیدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  38 کروڑ یونٹس نکال کر کریڈٹ دینے سے بلوں میں نمایاں کمی ہو گئی، 16 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف بلوں کی صورت میں دیا گیا ہے،لیسکو نے مئی کی بلنگ میں 38 کروڑ 80 لاکھ یونٹس پر کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دی ہے۔

 دستاویزات کے مطابق 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 69 کروڑ یونٹس نکال دیئے گئے،لیسکو میں صارفین کو ایک ارب یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  آئل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی